وزیرمملکت برائے خزانہ ومحصولات بلال اظہرکیانی نے 90 سال بعد جہلم کی تاریخی نو تزئین شدہ لاجپت رائے لائیبریری کا افتتاح کیا اور اور اس کے مختلف حصے دیکھے۔
وزیرمملکت بلال اظہرکیانی نے جہلم کی تاریخی نو تزئین شدہ لاجپت رائے لائیبریری کا افتتاح کردیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔6جولائی (اے پی پی):وزیرمملکت برائے خزانہ ومحصولات بلال اظہرکیانی نے 90 سال بعد جہلم کی تاریخی نو تزئین شدہ لاجپت رائے لائیبریری کا افتتاح کیا اور اور اس کے مختلف حصے دیکھے۔پیرکوسماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ایکس پراپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہاکہ جہلم کے شان دار تاریخی علمی و ادبی ورثے کی بحالی پر انہیں دلی خوشی ہے۔ تحریک آزادی برصغیر کے ہیرو لاجپت رائے کے نام سے موسوم یہ لائیبریری لالہ لدھا شاہ بندرا کے بیٹے لالہ گوراں دتا مل نے اپنے والد کی یاد میں تعمیر کرائی تھی۔ خستہ حال عمارت کا نہ صرف تاریخی اور قدیم ثقافتی حسن بحال کیا گیا ہے بلکہ 500 نئی کتابیں بھی رکھی گئی ہیں، پہلی بار فل ٹائم لائبریرین بھی رکھا جائے گا۔وزیرمملکت نے کہاکہ نئے فرنیچر کے علاوہ لکڑی کے انتہائی دیدہ زیب بک شیلفس میں پہلی بار موضوع کے لحاظ سے کتابیں رکھی گئی ہیں۔ یہاں ادبی نشستوں میں ملک بھر سے نامور علمی و ادبی شخصیات کو مدعو کیاجائیگا ۔انہوں نے اس سلسلے میں تعاون پر ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن اورجہلم بک کارنر کے گگن شاہد، امر شاہد کا شکریہ بھی اداکیا۔








