اٹک ،پولیس کی کاروائی، منشیات فروشی میں ملوث 05 ملزمان گرفتار، 1100 گرام ہیروئن، 3620 گرام چرس اور 20 لیٹر شراب برآمد کر لی

اٹک پولیس کی کاروائی کے دوران منشیات فروشی میں ملوث 05 ملزمان گرفتار، 1100 گرام ہیروئن، 3620 گرام چرس اور 20 لیٹر شراب برآمد کر لی۔

اٹک۔ 06 جولائی (اے پی پی):اٹک پولیس کی کاروائی کے دوران منشیات فروشی میں ملوث 05 ملزمان گرفتار، 1100 گرام ہیروئن، 3620 گرام چرس اور 20 لیٹر شراب برآمد کر لی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ جنڈ پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد عارف نے ہمراہ ٹیم دورانِ چیکنگ ظفر اقبال ولد محمد اقبال سکنہ جنڈ سے 1100 گرام ہیروئن جبکہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر قمر عباس نے ہمراہ ٹیم دورانِ چیکنگ عاصم ملک ولد ملک معظم علی سکنہ جنڈ سے 600 گرام چرس برآمد کرلی، اسی طرح تھانہ فتح جنگ پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر احمد عمر نے ہمراہ ٹیم دورانِ چیکنگ مدثر سعید ولد سعید اشرف سکنہ محلہ دربار بابا ولی احمد فتح جنگ سے 1500 گرام چرس برآمد کر لی، اسی طرح تھانہ باہتر پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر عاقل رئیس نے ہمراہ ٹیم دورانِ چیکنگ مبین ولد دلیل احمد سکنہ کریماں فتح جنگ سے 1520 گرام چرس جبکہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر جمیل اختر نے ہمراہ ٹیم دورانِ چیکنگ مطرف حسین ولد ریاست سکنہ دھریک تحصیل فتح جنگ سے 20 لیٹر شراب برآمد ہونے پر گرفتار کر لیا۔\378