پٹرول سکواڈ ایبٹ آباد نے موٹروے پر قیمتی لکڑی سے بھری گاڑی تحویل میں لے لی

پٹرول سکواڈ ایبٹ آباد نے موٹروے پر قیمتی لکڑی سے بھری گاڑی تحویل میں لے لی

ایبٹ آباد۔ 6 جولائی (اے پی پی):پٹرول سکواڈ ایبٹ آباد نے موٹروے پر کارروائی کرتے ہوئے قیمتی لکڑی سے بھری گاڑی کو تحویل میں لے لیا۔ ترجمان ڈویژنل فاریسٹ آفیسر (ڈی ایف او)کی جانب سے جاری بیان کے مطابق برآمد شدہ لکڑی اور گاڑی کو قانونی کارروائی کےلئے ڈویژنل فاریسٹ آفس منتقل کر دیا گیا ہے۔ محکمہ جنگلات غیر قانونی ٹمبر سمگلنگ کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رکھے ہوئے ہے۔