ریسکیو 1122 سیالکوٹ نے رنگ پورہ ریلوے پل سے نالے میں چھلانگ لگانے والی خاتون کی نعش برآمد کر لی

ریسکیو 1122 سیالکوٹ نے رنگ پورہ ریلوے پل سے نالے میں چھلانگ لگانے والی خاتون کی نعش برآمد کر لی

سیالکوٹ۔6جولائی (اے پی پی):ریسکیو 1122 سیالکوٹ نے رنگ پورہ ریلوے پل سے نالے میں چھلانگ لگانے والی خاتون کی نعش برآمد کر لی۔ ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہوئی کہ ایک خاتون نے رنگ پورہ ریلوے پل سے نالے میں چھلانگ لگا دی ہے۔ اطلاع ملتے ہی واٹر ریسکیو ٹیم، فائر وہیکل اور موٹر بائیک ایمبولنس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں جہاں ماہر غوطہ خوروں اور تیراکوں نے طویل کوششوں کے بعد خاتون کی نعش نالے سے نکال لی۔ خاتون کی شناخت 39 سالہ ارشاد بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔ابتدائی معلومات کے مطابق خاتون مبینہ طور پر ذہنی دباؤ کا شکار تھی ۔ریسکیو 1122 نے ضروری قانونی کارروائی کے بعد نعش کو متعلقہ حکام کے حوالے کر دی جبکہ پولیس نے واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔