شیروان روڈ پر پیش آنے والے ٹریفک حادثہ کے نتیجہ میں 10 زخمیوں کو فوری طور پر ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی ایمرجنسی میں منتقل کیا گیا جہاں انہیں بروقت اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔
ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد کی ایمرجنسی میں شیروان روڈ پر پیش آنے والے ٹریفک حادثہ کے زخمیوں کو بروقت اور موثر طبی امداد کی فراہمی

مزید خبریں
ایبٹ آباد۔ 6 جولائی (اے پی پی):شیروان روڈ پر پیش آنے والے ٹریفک حادثہ کے نتیجہ میں 10 زخمیوں کو فوری طور پر ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی ایمرجنسی میں منتقل کیا گیا جہاں انہیں بروقت اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی ڈائریکٹر/انچارج ایمرجنسی ڈاکٹر جنید سرور ملک اپنی ٹیم کے ہمراہ ایمرجنسی میں موجود رہے اور تمام فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز، ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے زخمیوں کے فوری علاج اور دیکھ بھال کو یقینی بنایا۔ ابتدائی طبی معائنہ کے مطابق 10 زخمیوں میں سے ایک مریض کی حالت تشویشناک ہے اور اسے انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے جبکہ باقی تمام زخمی خطرے سے باہر ہیں اور انہیں ضروری طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی انتظامیہ اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مریضوں کو بروقت معیاری اور بلا تعطل طبی سہولیات فراہم کرنا ادارہ کی اولین ترجیح ہے، ہسپتال کی ایمرجنسی ٹیم ہر وقت مکمل طور پر الرٹ رہتی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی صورت میں فوری اور موثر طبی امداد فراہم کی جا سکے۔ ایوب ٹیچنگ ہسپتال شب و روز عوامی خدمت میں مصروف عمل ہے اور روزانہ ہزاروں مریضوں کو جدید اور معیاری علاج کی سہولیات فراہم کرتے ہوئے صحت کے شعبہ میں اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھا رہا ہے۔








