چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے اسد قیصر کی ملاقات
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے اسد قیصر کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔6جولائی (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی، اس موقع پر سینیٹر دلاور خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جن میں ضلع صوابی کی تمباکو صنعت سے متعلق معاملات پر خصوصی توجہ دی گئی۔
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ ملاقات کے دوران اٹھائے گئے مسائل کو غور و خوض کے لئے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے سپرد کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ خطہ اعلیٰ معیار کے تمباکو کی پیداوار کے حوالے سے شہرت رکھتا ہے اور تمباکو کے کاشتکاروں کو درپیش مسائل کے حل اور ان کے معاشی مفادات کے تحفظ کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔وفد نے چیئرمین سینیٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کاشتکار برادری کے مسائل کے حل کے لئے ان کے تعاون، حمایت اور سنجیدہ کاوشوں کو سراہا۔








