پنجاب میں1475ٹریفک حادثات میں 9 افراد جاں بحق،1715زخمی

ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1,475 ٹریفک حادثات پیش آئے، جن میں 9 افراد جاں بحق اور 1,715 زخمی ہوئے، جبکہ 777 شدید زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔

لاہور۔7جولائی (اے پی پی):پنجاب بھرمیں 1475ٹریفک حادثات میں 9افراد جاں بحق1715زخمی ہوئے ہیں۔ ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1475ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں777 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

اعدادو شمار کے مطابق284ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جس میں صوبائی دارالحکومت357متاثرین کے ساتھ پہلے، ملتان 96متاثرین کے ساتھ دوسر ے جبکہ فیصل آباد 91متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔

مزید خبریں