پاکستان ایئر فورس نے مختلف ٹریڈز میں بھرتیوں کا شیڈول جاری کرتے ہوئے ایرو ٹیک، ایرو سپورٹ، سیکیورٹی، فائر فائٹر، میڈیکل اسسٹنٹ اور دیگر شعبوں کے لیے آن لائن رجسٹریشن 6 سے 19 جولائی 2026 تک کھول دی۔
پاکستان ایئر فورس میں مختلف ٹریڈز کے لیے بھرتیوں کا شیڈول جاری

مزید خبریں
سکھر۔ 07 جولائی (اے پی پی):پاکستان ایئر فورس میں مختلف ٹریڈز کے لیے بھرتیوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا ۔ منگل کو پاکستان ایئر فورس انفارمیشن اینڈ سلیکشن سینٹر سکھر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان ایئر فورس میں ایرو ٹیک، ایرو سپورٹ، PF&DI، سیکیورٹی، ایم ٹی ڈی ، فائر فائٹر، میڈیکل اسسٹنٹ اور میوزک ٹریڈز میں بھرتی کے لیے آن لائن رجسٹریشن 6 جولائی سے شروع کردی گئی ہے جو 19 جولائی 2026ء تک جاری رہے گی۔
امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ تاریخوں کے اندر اپنی آن لائن رجسٹریشن مکمل کریں۔ بھرتی سے متعلق مکمل اہلیت، عمر کی حد، تعلیمی معیار اور دیگر شرائط کی تفصیلات پاکستان ایئر فورس کی سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔ مزید معلومات اور آن لائن رجسٹریشن کے لیے امیدوار www.joinpaf.gov.pk پر وزٹ کریں یا پاکستان ایئر فورس انفارمیشن اینڈ سلیکشن سینٹر سکھر سے رابطہ کریں۔








