آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے تاہم کشمیر،خیبرپختونخوا ،شمال مشرقی پنجاب، مشرقی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پرتیز ہوائوں/آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع

مزید خبریں
اسلام آباد۔7جولائی (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے تاہم کشمیر،خیبرپختونخوا ،شمال مشرقی پنجاب، مشرقی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پرتیز ہوائوں/آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم سندھ ،بالائی خیبرپختونخوا، اسلام آباد ، گلگت بلتستان اور ژوب میں چندمقامات پر تیز ہوائوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش سندھ: مٹھی 45، تھرپارکر (اسلام کوٹ 30، ننگرپارکر 05، ڈپلو 04، کالوئی01،خیبرپختونخوا: مالم جبہ 39، بالاکوٹ 24، کاکول 16، پتن 12، دیر 07، پشاور (سٹی 05، ایئرپورٹ 02)، چراٹ 05، کالام 04، گلگت بلتستان: ہنزہ 04، بگروٹ 02، بونجی 01، بلوچستان: ژوب 04، اسلام آباد (سید پور ویلج)میں02 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہو ئی۔منگل کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : تربت 49، سبی 47، دالبندین 45، روہڑی، اوکاڑہ، سکھر، دادو میں 44ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر بحیرہ عرب سے مرطوب ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں مسلسل داخل ہو رہی ہیں جبکہ ایک کم شدت کا مغربی ہوائوں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں پر اثر انداز ہو رہا ہے۔








