ننکانہ صاحب،مون مون سون بارشوں کے پیش نظر تمام محکمہ ہائی الرٹ

ننکانہ صاحب۔ 07 جولائی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راؤ کی زیر صدارت مون سون بارشوں اور ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی جبکہ مون سون سیزن کے دوران عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راؤ …

ننکانہ صاحب۔ 07 جولائی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راؤ کی زیر صدارت مون سون بارشوں اور ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی جبکہ مون سون سیزن کے دوران عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راؤ نے ہدایت کی کہ تمام سرکاری عمارتوں اور تعلیمی اداروں خصوصاً سکولوں کی چھتوں کا فوری معائنہ کیا جائے، صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جائے اور بارش کے پانی کے نکاس کے لیے ضروری اقدامات مکمل کیے جائیں۔انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ بچیکی نالہ اور دیگر آبی گزرگاہوں کے اطراف قائم تجاوزات کا فوری خاتمہ کیا جائے تاکہ بارش کے پانی کی روانی میں کوئی رکاوٹ پیدا نہ ہو اور شہری علاقوں کو ممکنہ سیلابی صورتحال سے محفوظ رکھا جا سکے۔

ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ کسی بھی سرکاری عمارت کے سامنے کمرشل میٹریل یا تجاوزات ہرگز برداشت نہیں کی جائیں گی۔ خلاف ورزی کی صورت میں ذمہ دار افراد کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے واپڈا حکام کو ہدایت کی کہ کھلے اور لٹکتے ہوئے بجلی کی تاروں کو فوری طور پر محفوظ بنایا جائے، بجلی کے کھمبوں کی جانچ پڑتال کی جائے اور ارتھنگ کے نظام کو یقینی بنایا جائے تاکہ مون سون کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے، انہوں نے کہا کہ عوام کی جانوں کا تحفظ ہر چیز پر مقدم ہے۔ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راؤ نے تمام سرکاری اور نجی عمارتوں کا سروے کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ خطرناک اور خستہ حال عمارتوں کی نشاندہی کی جائے۔ ایسی عمارتوں کے مالکان کو سات روز کے اندر ضروری مرمت مکمل کرنے کے نوٹس جاری کیے جائیں، بصورت دیگر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید خبریں