سی ایم پنجاب چیمپئنزکرکٹ لیگ کے ٹرائلز10جولائی کوتحصیل سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوں گے،صائمہ منظور

ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سرگودھا صائمہ منظور نے کہا ہے کہ وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق صوبہ بھر میں کھیلوں کو فروغ دینے اور باصلاحیت نوجوانوں کو آگے لانے کے لئےعملی اقدامات کیے جا رہے ہیں

سرگودھا۔ 08 جولائی (اے پی پی):ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سرگودھا صائمہ منظور نے کہا ہے کہ وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق صوبہ بھر میں کھیلوں کو فروغ دینے اور باصلاحیت نوجوانوں کو آگے لانے کے لئےعملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں چیف منسٹر پنجاب چیمپئنز کرکٹ لیگ 2026کے لئے سرگودھا ڈویژن کے ٹرائلز 10 جولائی 2026کو بروز جمعہ دوپہر 2:30 بجے تحصیل سپورٹس کمپلیکس سرگودھا میں منعقد ہوں گے۔ چیف منسٹر پنجاب چیمپئنز کرکٹ لیگ 2026کی نگرانی ڈویژنل سپورٹس آفیسر سرگودھا ڈویژن رانا ندیم انجم کریں گے۔

ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر صائمہ منظور نے کہا کہ سرگودھا ڈویژن سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت نوجوان کرکٹرز اس موقع سے بھرپور فائدہ اُٹھائیں اور اپنی صلاحیتوں کا بہترین انداز میں اظہار کریں۔ ڈویژنل سپورٹس آفیسر رانا ندیم انجم نے کہا ٹرائلز مکمل طور پر میرٹ کی بنیاد پر لیے جائیں گے تاکہ بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جا سکے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ محکمہ کھیل پنجاب نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے اور اُنہیں قومی سطح پر اپنی صلاحیتیں منوانے کے یکساں مواقع فراہم کرنے کے لئے بھرپوراقدامات کر رہا ہے۔

 

مزید خبریں