اسلام آباد ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کا مالی سال 2025-26 میں 25.43 ارب روپے ریکارڈ ریونیو جمع کرانے کا اعزاز
ڈائریکٹر جنرل ایکسائز عرفان نواز میمن کی زیر صدارت اہم اجلاس ، ریونیو کارکردگی کا تفصیلی جائزہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔8جولائی (اے پی پی):مالی سال 26۔2025 کے دوران اسلام آباد ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے ریکارڈ ریونیو حاصل کرتے ہوئے قومی خزانے میں مجموعی طور پر25.43 ارب روپے جمع کرائے
۔ یہ بات ڈائریکٹر جنرل ایکسائز عرفان نواز میمن کی زیر صدارت ہونے والے ایک اہم اجلاس میں بتائی گئی جس میں گزشتہ مالی سال کی ریونیو کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ محکمہ نے رجسٹریشن فیس، روڈ ٹیکس، ہوٹل ٹیکس اور پروفیشنل ٹیکس کی مد میں یہ آمدن حاصل کی۔بریفنگ کے مطابق مجموعی ریونیو میں 19.13 ارب روپے ایکسائز کی مد میں جبکہ 6.30 ارب روپے وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی مد میں وصول کئے گئے۔ڈی جی ایکسائز عرفان میمن نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ مالی سال کے دوران شہریوں کی سہولت کے لئے متعدد جدید اور عوام دوست پالیسیاں متعارف کرائی گئیں جن کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریونیو میں نمایاں اضافہ شہریوں کے اسلام آباد ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ پر بڑھتے ہوئے اعتماد کا مظہر ہے اور محکمہ آئندہ بھی شفاف، مؤثر اور عوام دوست خدمات کی فراہمی کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔








