وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ کی اپنے بحرینی اور صومالیائی ہم منصبوں سے ملاقات، ڈیجیٹل تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال

جنیوا۔8جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے اپنے بحرینی اور صومالیائی ہم منصبوں سے ملاقات کی ہے اور ڈیجیٹل تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ بدھ کو وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے بحرینی وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ ٹیلی کام عبداللہ بن احمد الخلیفہ سے ملاقات کی اور …

جنیوا۔8جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے اپنے بحرینی اور صومالیائی ہم منصبوں سے ملاقات کی ہے اور ڈیجیٹل تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

بدھ کو وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے بحرینی وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ ٹیلی کام عبداللہ بن احمد الخلیفہ سے ملاقات کی اور بحرین کو پاکستان میں فوڈ سکیورٹی، آئی ٹی اور سیاحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ انہوں نے سرمایہ کاری کے لیے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے پلیٹ فارم کو بروئے کار لانے کی پیشکش کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ علاوہ ازیں ​وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے صومالیہ کے وزیر مواصلات و ٹیکنالوجی ایم ایڈم معلم سے ملاقات کے دوران گفتگوکی۔ وفاقی وزیر آئی ٹی نے صومالیہ کو ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے اہداف حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور صومالیہ کے تعلقات باہمی اعتماد اور تعلیمی تبادلوں پر استوار ہیں۔ شزہ فاطمہ خواجہ نے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر زور دیا۔