سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام سی ایم پنجاب سپورٹس اکیڈیمز میں 6سے19سال کے لڑکے اور لڑکیوں کی تربیت کا سلسلہ جاری ہے، نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں سی ایم پنجاب سپورٹس اکیڈیمز میں لڑکے اور لڑکیاں مختلف کھیلوں میں مفت تربیت حاصل کر رہے ہیں
سپورٹس اکیڈیمز میں2500 سے زائد بچوں کو مفت تربیت فراہم کی جا رہی ہے، محمد طارق قریشی

مزید خبریں
لاہور۔8جولائی (اے پی پی):سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام سی ایم پنجاب سپورٹس اکیڈیمز میں 6سے19سال کے لڑکے اور لڑکیوں کی تربیت کا سلسلہ جاری ہے، نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں سی ایم پنجاب سپورٹس اکیڈیمز میں لڑکے اور لڑکیاں مختلف کھیلوں میں مفت تربیت حاصل کر رہے ہیں۔جمنازیم ہال میں باسکٹ بال، بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس اکیڈیمز کے مختلف سیشنز باقاعدگی سے منعقد کئے جا رہے ہیں،جہاں تجربہ کار کوچز نوجوان ٹیلنٹ کو نکھارنے میں مصروف ہیں،بیڈمنٹن اکیڈمی میں کوچ ساجد کی نگرانی میں230 گرلز اور بوائز کو تین مختلف سیشنز میں تربیت حاصل کر رہے ہیں جبکہ باسکٹ بال اکیڈمی میں سینئر کوچ شائستہ قیصر80 گرلز اور بوائز کو جدید تکنیکیس سکھا رہی ہیں،اسی طرح ٹیبل ٹینس اکیڈمی میں کوچ یاسر نے40 بچوں کو کھیل کی بنیادی اور جدید طریقوں سے روشناس کرایا۔
ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کے ویژن کے تحت نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں19 سپورٹس اکیڈیمز میں پورا سال 2500 بچوں کو مفت تربیت فراہم کی جا رہی ہے،سی ایم پنجاب سپورٹس اکیڈیمز میں6 سے 19 سال تک کے بچوں کو جدید تربیت دی جا رہی ہے تاکہ مستقبل کے با صلاحیت کھلاڑی تیار کئے جا سکیں۔ڈی جی سپورٹس نے مزید کہا ہے کہ تمام سپورٹس اکیڈیمز میں تربیت مکمل طور پر مفت فراہم کی جا رہی ہے اور حکومت پنجاب نوجوانوں کو کھیلوں کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ سی ایم پنجاب سپورٹس اکیڈیمز کا دائرہ کار مرحلہ وار پنجاب کے تمام ڈویژنز تک بڑھایا جا رہا ہے تاکہ پنجاب کے ہر ضلع اور ڈویژن کے نوجوان بہترین کھیلوں کی سہولیات اور معیاری کوچنگ سے مستفید ہو سکیں۔








