آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کردیا

اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے کل (جمعرات) کے لیے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔ترجمان آئیسکو کی جانب جاری بیان کے مطابق بوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس/ڈویلمپنٹ ورکس/اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن

اسلام آباد۔8جولائی (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے کل (جمعرات) کے لیے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔ترجمان آئیسکو کی جانب جاری بیان کے مطابق بوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس/ڈویلمپنٹ ورکس/اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔ 9 جولائی 2026 ء کو اسلام آباد سرکل: صبح08:00 بجے سے دوپہر 12:00 بجے تک گھڑیال فیڈر،راولپنڈی کینٹ سرکل: صبح06:00 بجے سے 10:00 بجے تک ،بسالی، جرار کیمپ، بھل، جتھا ہتھیال فیڈرز،اٹک سرکل: صبح06:00 بجے سے 10:00 بجے تک، اٹک رورل، تین میلہ، باغ نیلاب، پیپلز کالونی فیڈرز،چکوال سرکل: صبح06:00 بجے سے 10:00 بجے تک ،ڈجلیپ، ڈفر، عبداللہ پور، جلال پور، ساگھر پور، سی ڈبلیو او فیڈرز،جہلم سرکل:

صبح06:00 بجے سے 10:00 بجے تک،کریا لہ، میٹرو سٹی، گرینڈ سٹی، بولانی، پکھوال، ایف 7 (کچہری)، اجمل شہید، کریم پورہ، بلال ٹائون، عباس پورہ، بورین، ایف 2 (چپ بورڈ)، انڈسٹریل، ایف 10 (کالا بیس)، جکڑ، ایف9 (چک دولت) فیڈرز،جی ایس او سرکل: صبح 09:00 بجے سے شام 04:00 بجے تک ،132 کے وی اے ڈبلیو سی ایچ ایم سی ٹیکسلا اور 132 کے وی سنگجانی-برہان ٹرانسمیشن لائنز، صبح 08:00 بجے سے شام 06:00 بجے تک 132 کے وی چکوال-بھگوال-تلہ گنگ، 132 کے وی کہوٹہ سٹی-پلندری اور 132 کے وی نیو واہ-باہتر موڑ اور ملحقہ علاقوں میں بھی بجلی بند رہے گی۔ کام مقررہ وقت سے پہلے مکمل ہو نے کی صورت میں بجلی کی فراہمی شیڈول وقت سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔