پی ایم ڈی سی نے ایم ڈی کیٹ رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی کراچی۔ 09 جولائی (اے پی پی):پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کے داخلہ ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) 2026 کے لیے رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے امیدواروں کو درخواست جمع کرانے کے لیے مزید وقت دے دیا ہے۔ پی ایم ڈی سی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق امیدوار اب ریگولر فیس کے ساتھ 13 جولائی تک اپنی رجسٹریشن مکمل کر سکتے ہیں جبکہ لیٹ فیس کے ساتھ رجسٹریشن کرانے کی آخری تاریخ 18 جولائی مقرر کی گئی ہے۔کونسل کا کہنا ہے کہ تاریخ میں توسیع کا مقصد ایسے امیدواروں کو سہولت فراہم کرنا ہے جو مختلف وجوہات کی بنا پر مقررہ وقت میں رجسٹریشن مکمل نہیں کر سکے۔طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آخری وقت کا انتظار کرنے کے بجائے جلد از جلد رجسٹریشن کا عمل مکمل کریں تاکہ کسی بھی تکنیکی یا انتظامی دشواری سے بچا جا سکے۔

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کے داخلہ ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) 2026 کے لیے رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے امیدواروں کو درخواست جمع کرانے کے لیے مزید وقت دے دیا ہے

کراچی۔ 09 جولائی (اے پی پی):پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کے داخلہ ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) 2026 کے لیے رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے امیدواروں کو درخواست جمع کرانے کے لیے مزید وقت دے دیا ہے۔ پی ایم ڈی سی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق امیدوار اب ریگولر فیس کے ساتھ 13 جولائی تک اپنی رجسٹریشن مکمل کر سکتے ہیں جبکہ لیٹ فیس کے ساتھ رجسٹریشن کرانے کی آخری تاریخ 18 جولائی مقرر کی گئی ہے۔

کونسل کا کہنا ہے کہ تاریخ میں توسیع کا مقصد ایسے امیدواروں کو سہولت فراہم کرنا ہے جو مختلف وجوہات کی بنا پر مقررہ وقت میں رجسٹریشن مکمل نہیں کر سکے۔طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آخری وقت کا انتظار کرنے کے بجائے جلد از جلد رجسٹریشن کا عمل مکمل کریں تاکہ کسی بھی تکنیکی یا انتظامی دشواری سے بچا جا سکے۔