پاک بحریہ نےپاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے اشتراک سے بروقت اور مربوط ہنگامی کارروائی کرتے ہوئے اورماڑہ کے مشرق میں ڈوبنے والے ایک کارگو دھائو سےتمام 20 پاکستانی عملے کے ارکان کو بحفاظت بچا لیا
پاک بحریہ کی پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے اشتراک سے بروقت کارروائی ، اورماڑہ کے مشرق میں ڈوبنے والے کارگو دھائو سے تمام 20 پاکستانی عملے کے ارکان کو بحفاظت بچا لیا

مزید خبریں
راولپنڈی۔9جولائی (اے پی پی):پاک بحریہ نےپاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے اشتراک سے بروقت اور مربوط ہنگامی کارروائی کرتے ہوئے اورماڑہ کے مشرق میں ڈوبنے والے ایک کارگو دھائو سےتمام 20 پاکستانی عملے کے ارکان کو بحفاظت بچا لیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر )سے جاری بیان کے مطابق اطلاع کے مطابق کارگو دھائو میں شدید پانی بھرنے کے باعث اس کے ڈوبنے کا خطرہ پیدا ہو گیا تھا۔جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کوآرڈی نیشن سینٹر کو موصول ہونے والی امدادی کال کے فوری بعد پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس حنین اور ضروری فضائی وسائل کو امدادی کارروائی کے لیے روانہ کر دیا گیا۔
ریسکیو ٹیموں کی پیشہ ورانہ مہارت اور فوری کارروائی کے نتیجے میں تمام 20 افراد کو بحفاظت ڈوبتے ہوئے جہاز سے نکال لیا گیا۔ ریسکیو کیے گئے تمام افراد کو ضروری طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔یہ کامیاب آپریشن پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے اس غیر متزلزل عزم کا مظہر ہے کہ وہ سمندر میں انسانی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنانے اور ہر وقت سمندری ہنگامی صورتحال سے موثر انداز میں نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔








