"گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ پروگرام ماحول دوست تعمیرات، پائیدار ترقی اور شہریوں میں سبز طرزِ زندگی کے فروغ کی جانب اہم اقدام ہے۔”
دریاخان،اسسٹنٹ کمشنر کی زیر صدارت گرین سرٹیفکیٹ آگاہی سیمینار

مزید خبریں
سیمینار۔ 09 جولائی (اے پی پی):حکومت پنجاب کی ہدایت پر گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ پروگرام کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر دریاخان رانا محمد شفیق کی زیر نگرانی آگاہی سیمینار منعقد کیا گیا۔
سیمینار میں تحصیلدار دریاخان قیوم خان، نائب تحصیلدار شاہد خان بلوچ، نائب تحصیلدار ظہیر عباس خان بلوچ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ (اے ڈی ایل آر)، گرداوران، پٹواریان، نمبرداران اور معزز زمینداروں نے شرکت کی۔سیمینار کے دوران شرکاء کو گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ پروگرام کے اغراض و مقاصد، طریقہ کار اور اس کے فوائد سے آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر رانا محمد شفیق نے کہا کہ حکومت پنجاب ریونیو نظام میں شفافیت، آسانی اور جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے مختلف اصلاحات متعارف کرا رہی ہے، جن میں گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ پروگرام ایک اہم اقدام ہے۔انہوں نے متعلقہ ریونیو افسران، گرداوران، پٹواریان اور نمبرداران کو ہدایت کی کہ وہ شہریوں اور زمینداروں کو پروگرام سے متعلق آگاہی فراہم کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد اس سہولت سے استفادہ کر سکیں۔سیمینار کے اختتام پر شرکاء نے حکومت پنجاب کے اس اقدام کو ریونیو خدمات کی بہتری اور عوامی سہولت کے لیے اہم قرار دیا








