اسلام آباد۔9جولائی (اے پی پی):فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی (ایف جی ای ایچ اے) کی آکشن کمیٹی کا اہم اجلاس جمعرات کو منعقد ہوا جس میں سیکٹر جی-13، جی-14/4 کے کلاس تھری شاپنگ سینٹرز اور مرکز جی-14 کے کمرشل پلاٹس کی آئندہ نیلامی سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس کی صدارت وزارت ہائوسنگ اینڈ ورکس کے جوائنٹ سیکرٹری (اسٹیٹ) فیاض الحق نے کی۔ اجلاس میں ڈائریکٹر سٹاف فیض عمر …
فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی میں آکشن کمیٹی کا اجلاس، جی-13 اور جی-14 کے کمرشل پلاٹس کی آئندہ نیلامی کی تیاریاں

مزید خبریں
اسلام آباد۔9جولائی (اے پی پی):فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی (ایف جی ای ایچ اے) کی آکشن کمیٹی کا اہم اجلاس جمعرات کو منعقد ہوا جس میں سیکٹر جی-13، جی-14/4 کے کلاس تھری شاپنگ سینٹرز اور مرکز جی-14 کے کمرشل پلاٹس کی آئندہ نیلامی سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس کی صدارت وزارت ہائوسنگ اینڈ ورکس کے جوائنٹ سیکرٹری (اسٹیٹ) فیاض الحق نے کی۔ اجلاس میں ڈائریکٹر سٹاف فیض عمر سیال، ڈائریکٹر ایڈمن تنویر حیدر، ڈائریکٹر فنانس اصغر علی اور ڈائریکٹر ریونیو کاظم عباس بھی شریک ہوئے۔
اجلاس کے دوران سیکٹر جی-13 اور جی-14/4 کے کلاس تھری شاپنگ سینٹرز اور مرکز جی-14 کے کمرشل پلاٹس کی موجودہ صورتحال، موزونیت اور انہیں آئندہ نیلامی میں شامل کرنے سے متعلق مختلف پہلوئوں پر غور کیا گیا۔ شرکا نے نیلامی کے انتظامات، بروشر کی تیاری، تشہیری مہم، نیلامی کے شیڈول اور دیگر انتظامی معاملات کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔آکشن کمیٹی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ نیلامی کا تمام عمل شفاف، منصفانہ اور مسابقتی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا تاکہ سرمایہ کاروں کو مساوی مواقع اور بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ کمرشل پلاٹس کی آئندہ نیلامی کو کامیاب، شفاف اور سرمایہ کار دوست بنانے کے لیے تمام ضروری انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں گے۔ نیلامی کی تاریخ، بروشر اور دیگر تفصیلات جلد فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی کے سرکاری ذرائع سے جاری کی جائیں گی۔








