"دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی مسلسل نگرانی آبی وسائل کے مؤثر انتظام، آبپاشی اور سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے انتہائی اہم ہے۔”
دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔9جولائی (اے پی پی):واپڈا نےدریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔
جمعرات کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 2 لاکھ 32 ہزار 100 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 57 ہزار 700 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 46 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 46 ہزار 300 کیوسک، خیرآباد پل کے مقام پر پانی کی آمد 2 لاکھ 7 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 7 ہزار 400 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 27 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 12 ہزار کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 71 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 41 ہزار 800 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔جناح بیراج میں پانی کی آمد 2 لاکھ 25 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 17 ہزار 600 کیوسک، چشمہ میں پانی کی آمد 2 لاکھ 18 ہزار کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 13 ہزار کیوسک، تونسہ بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 95 ہزار 300 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 71 ہزار 300 کیوسک،گدو بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 59 ہزار 600 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 16 ہزار 800 کیوسک، سکھر بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 6 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 50 ہزار کیوسک، کوٹری بیراج میں پانی کی آمد 32 ہزار 700 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک، تریموں میں پانی کی آمد 28 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 13 ہزار کیوسک جبکہ پنجند میں پانی کی آمد 27 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 13 ہزار 200 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔تربیلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1491.38 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 2.564 ملین ایکڑفٹ رہا۔منگلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1168.35 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 2.497 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔چشمہ میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 647.90 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.253 ملین ایکڑ فٹ ہے۔








