مظفرگڑھ ،لیہ میں ماحول دوست بس سروس کا آغاز،انتظامات مکمل،ترجمان ضلعی انتظامیہ

پنجاب حکومت کی طرف سے لیہ کے شہریوں کےلئے سفری سہولیات کا تحفہ، ماحول دوست بس سروس کے انتظامات مکمل، گرین بسیں اب لیہ میں بھی فراٹے بھریں گی

مظفرگڑھ۔ 10 جولائی (اے پی پی):پنجاب حکومت کی طرف سے لیہ کے شہریوں کےلئے سفری سہولیات کا تحفہ، ماحول دوست بس سروس کے انتظامات مکمل، گرین بسیں اب لیہ میں بھی فراٹے بھریں گی،15 ماحول دوست بسیں مختلف روٹس پر چلیں گی،ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق لیہ کے ڈپٹی کمشنر آصف علی نے اپنی زیرِ صدارت گرین بس سروس کے انتظامات کے جائزہ اجلاس میں منصوبے کی بروقت تکمیل کی ہدایت جاری کر دی،ترجمان کے مطابق لیہ کے شہریوں کی سہولت کےلئے 11 جدید بس اسٹاپس، شیڈز قائم کرکے بیٹھنے کے انتظامات مکمل کر دیئے گئے ہیں،گرین بس سروس سے شہریوں کو محفوظ، آرام دہ اور جدید سفری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

مزید خبریں