وزیراعظم محمد شہباز شریف کا منگی ڈیم پولیس سٹیشن واقعے کے بعد پاک فوج، ایف سی اور بلوچستان پولیس کے ’’آپریشن شعبان‘‘ کی کامیابی پر سکیورٹی فورسز کو زبردست خراج تحسین

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا منگی ڈیم پولیس سٹیشن واقعے کے بعد پاک فوج، ایف سی اور بلوچستان پولیس کے ’’آپریشن شعبان‘‘ کی کامیابی پر سکیورٹی فورسز کو زبردست خراج تحسین

اسلام آباد۔10جولائی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے منگی ڈیم پولیس سٹیشن واقعے کے بعد پاک فوج، ایف سی اور بلوچستان پولیس کے ’’آپریشن شعبان‘‘ کی کامیابی پر سکیورٹی فورسز کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ فتنہ الخوارج کے خلاف گرینڈ آپریشن میں اب تک 75 دہشت گردوں کو ہلاک کرنا فورسز کی اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ​وزیراعظم نے سکیورٹی فورسز کی جرات اور بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ ​دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں آپریشن کے لئے فورسز کی حکمت عملی قابل ستائش ہے۔

انہوں نے ​خضدار میں پولیس سٹیشن پر دہشت گردوں کا حملہ پسپا کرنے پر پاک فوج اور ایف سی کے دستوں کی کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ​ فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے تک سکیورٹی فورسز اور قوم کے پختہ عزم میں کوئی کمی نہیں آئے گی، ملک سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ​بلوچستان کے امن و امان کو سبوتاژ کرنے کی ہر سازش ناکام بنا دی جائے گی، پوری قوم اپنی بہادر افواج اور پولیس کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔