ایران پر امریکی فوج کے حملوں اور جوابی حملوں کے بعد پیر کو عالمی منڈی میں خام تیل نرخوں میں چار فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا
ایران امریکا لڑائی،عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں4فیصد اضافہ

مزید خبریں
نیویارک ۔13جولائی (اے پی پی):ایران پر امریکی فوج کے حملوں اور جوابی حملوں کے بعد پیر کو عالمی منڈی میں خام تیل نرخوں میں چار فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ۔ رائٹرز کے مطابق برینٹ نارتھ سی کروڈ کے نرخ چار فیصد اضافے کے ساتھ 79.11 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئے جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ بھی چار فیصد اضافے کے بعد 74.36 ڈالر فی بیرل فروخت ہو رہا ہے۔








