آسٹریلیا، سکول میں چاقو سے حملہ کر کے ساتھی کو زخمی کرنے والا 15 سالہ طالب علم گرفتار

سٹریلیا کی ریاست کوئنزلینڈ میں سکول میں مبینہ طور پر چاقو سے حملہ کرکے ساتھی طالب علم کو زخمی کرنے والے 15 سالہ لڑکے کو گرفتار کر لیا گیا۔

کینبرا۔13جولائی (اے پی پی):آسٹریلیا کی ریاست کوئنزلینڈ میں سکول میں مبینہ طور پر چاقو سے حملہ کرکے ساتھی طالب علم کو زخمی کرنے والے 15 سالہ لڑکے کو گرفتار کر لیا گیا۔

شنہوا کے مطابق ریاستی کوئنز لینڈ کی پولیس نے بتایا ہے کہ یہ واقعہ پیر کو کیرنز شہر میں پیش آیا، پیر کو دوپہر سے کچھ پہلے اطلاع ملی کہ ایک 15 سالہ طالب علم کو سکول میں پیٹ پر چاقو مارا گیا ہے جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔ واقعے کے بعد مبینہ حملہ آور، جس کی عمر بھی 15 سال ہے، جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا، تاہم پولیس نے تقریباً 30 منٹ بعد اسے قریبی علاقے سے گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار لڑکے سے تفتیش جاری ہے جبکہ عوام کے لیے کسی مزید خطرے کی اطلاع نہیں ہے۔