صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر نے پرائم منسٹر نیشنل انڈر 21 ویمن ہاکی چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیتنے پر پنجاب ویمن ہاکی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کی بیٹیوں نے فائنل میں سندھ کو شکست دے کر شاندار کھیل، بہترین نظم و ضبط اور مثالی ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا
صوبائی وزیر کھیل کی پرائم منسٹر نیشنل انڈر 21 چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیتنے پر پنجاب ویمن ہاکی ٹیم کو مبارکباد

مزید خبریں
لاہور۔13جولائی (اے پی پی):صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر نے پرائم منسٹر نیشنل انڈر 21 ویمن ہاکی چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیتنے پر پنجاب ویمن ہاکی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کی بیٹیوں نے فائنل میں سندھ کو شکست دے کر شاندار کھیل، بہترین نظم و ضبط اور مثالی ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے سپورٹس بورڈ پنجاب کی انتظامیہ کو بھی ٹیم کی بہترین تیاری اور کامیابی میں موثر کردار ادا کرنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ یہ فتح پنجاب میں خواتین کے کھیلوں کے فروغ کے لئے حکومت کے موثر اقدامات کا نتیجہ ہے۔ملک فیصل ایوب کھوکھر نے جاری بیان میں کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق خواتین کھلاڑیوں کو ہر ممکن سہولیات اور آگے بڑھنے کے یکساں مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی یہ کامیابی نوجوان خواتین کھلاڑیوں کے لئے باعثِ فخر ہے اور انہیں مستقبل میں مزید محنت اور بہتر کارکردگی کے لئے حوصلہ فراہم کرے گی۔







