شیلٹر ہوم سرگودھا میں ای خدمت مرکز کی سہولیات سے متعلق آگاہی سیشن کا انعقاد

سرگودھا ۔ 13 جولائی (اے پی پی):شیلٹر ہوم سرگودھا میں ای خدمت مرکز کی سہولیات سے متعلق آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر و بیت المال سرگودھا ڈویژن شاکرہ نورین اور ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر زیبا عندلیب کی خصوصی ہدایات اور نگرانی میں شیلٹر ہوم سرگودھا میں ای خدمت مرکز کی سہولیات سے متعلق ایک آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر انچارج ای …

سرگودھا ۔ 13 جولائی (اے پی پی):شیلٹر ہوم سرگودھا میں ای خدمت مرکز کی سہولیات سے متعلق آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔

ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر و بیت المال سرگودھا ڈویژن شاکرہ نورین اور ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر زیبا عندلیب کی خصوصی ہدایات اور نگرانی میں شیلٹر ہوم سرگودھا میں ای خدمت مرکز کی سہولیات سے متعلق ایک آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر انچارج ای خدمت مرکز محمد افراز نے شرکاء کو ای خدمت مراکز کے ذریعے فراہم کی جانے والی مختلف سرکاری سہولیات کے بارے میں آگاہی دی۔ اُنہوں نے نادرا کی خدمات، ڈرائیونگ لائسنس، پولیس سے متعلق سہولیات، ڈومیسائل، یونین کونسل کی خدمات، پراپرٹی رجسٹری، ای اسٹامپ پیپر اور دیگر اہم شہری سہولیات کے حصول کے طریقہ کار سے آگاہ کیا۔ شرکاء نے بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا اور مختلف سوالات کیے جن کے تسلی بخش جوابات دئیے گئے۔ انچارج دارالامان سرگودھا ثناء رئوف نے اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا کہ ایسے آگاہی پروگراموں کا انعقاد مستقبل میں بھی جاری رکھا جائے گا تاکہ شیلٹر ہوم کے رہائشی حکومتی سہولیات سے بہتر انداز میں استفادہ حاصل کر سکیں۔