پاک فوج ، ایف سی بلوچستان اور پولیس کا مشترکہ "آپریشن شعبان” جاری ہے ،5جولائی سے اب تک آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مجموعی طور 117 خارجی دہشت گرد جہنم واصل ہو چکے ہیں۔
پاک فوج ، ایف سی بلوچستان اور پولیس کا مشترکہ "آپریشن شعبان” جاری، مجموعی طور 117 خارجی دہشت گرد جہنم واصل

مزید خبریں
راولپنڈی۔13جولائی (اے پی پی):پاک فوج ، ایف سی بلوچستان اور پولیس کا مشترکہ "آپریشن شعبان” جاری ہے ،5جولائی سے اب تک آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مجموعی طور 117 خارجی دہشت گرد جہنم واصل ہو چکے ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کی فتنہ الخوارج کے خلاف علاقے میں موثر کارروائیاں جاری ہیں، سکیورٹی فورسز کی جانب سے خارجیوں کو ہوائی اور زمینی کارروائیوں کے ذریعے نشانہ بنایا جارہا ہے ، موثر کارروائیوں کے نتیجے میں خارجی دہشت گرد اپنی کمین گاہیں چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق خارجی دہشت گردوں کی کمین گاہوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود اور دیگر سازوسامان برآمد کیا گیا، سکیورٹی فورسز کی موثر کارروائیوں کے دوران مزید 3 دہشت گرد وں کے جہنم واصل ہونے کی مصدقہ اطلاعات ہیں ۔ آپریشن شعبان میں جہنم واصل ہونے والے دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 79 ہو گئی ہے۔ 5جولائی سے اب تک آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مجموعی طور 117 خارجی دہشت گرد جہنم واصل ہو چکے ہیں۔سکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک بلوچستان میں آپریشن شعبان جاری رہے گا۔








