علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور ٹینگ چائنیز انٹرنیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹیکنالوجی کے درمیان تعلیمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے لیٹر آف انٹینٹ (LOI) پر دستخط کئے گئے۔ اس شراکت داری کے تحت مشترکہ تعلیمی پروگرام، طلبہ و اساتذہ کے تبادلے، چینی زبان کے فروغ، مشترکہ تحقیق، جدید مہارتوں کی تربیت اور جامعات و صنعت کے درمیان روابط کے فروغ کے لئے مشترکہ اقدامات کئے جائیں گے۔
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور ٹینگ چائنیز انٹرنیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹیکنالوجی کے درمیان تعلیمی تعاون کو فروغ دینے کے لئے لیٹر آف انٹینٹ پر دستخط

مزید خبریں
اسلام آباد۔13جولائی (اے پی پی):علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور ٹینگ چائنیز انٹرنیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹیکنالوجی کے درمیان تعلیمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے لیٹر آف انٹینٹ (LOI) پر دستخط کئے گئے۔ اس شراکت داری کے تحت مشترکہ تعلیمی پروگرام، طلبہ و اساتذہ کے تبادلے، چینی زبان کے فروغ، مشترکہ تحقیق، جدید مہارتوں کی تربیت اور جامعات و صنعت کے درمیان روابط کے فروغ کے لئے مشترکہ اقدامات کئے جائیں گے۔
دستاویزات پر یونیورسٹی کی جانب سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود جبکہ چینی ادارے کی جانب سے بانی سانگ جیاءنگ نے دستخط کئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی اور مہارتوں سے آراستہ نوجوان ہی مستقبل کی اصل طاقت ہیں، اس لئے جامعات کی ذمہ داری ہے کہ وہ طلبہ کو عالمی معیار کی تعلیم، جدید علوم اور عملی مہارتوں سے لیس کریں تاکہ وہ بدلتی ہوئی عالمی ضروریات کے مطابق مؤثر کردار ادا کر سکیں۔
انہوں نے کہا کہ اس شراکت داری کے تحت جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے مہارت پر مبنی تعلیمی پروگرام متعارف کرائے جائیں گے تاکہ دنیا کی تیزی سے بدلتی ہوئی ضروریات کے مطابق باصلاحیت، ہنر مند اور عالمی معیار کی افرادی قوت تیار کی جا سکے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس تعاون کے نتیجے میں جامعہ میں چینی زبان و ثقافت کا مرکز بھی قائم ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ترک، جاپانی اور روسی زبانوں کے مراکز پہلے ہی کامیابی سے کام کر رہے ہیں جبکہ چینی زبان کا مرکز دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی، ثقافتی اور عوامی روابط کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔وائس چانسلر نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ دوستی وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہو رہی ہے اور تعلیم اس دوستی کو نئی نسل تک منتقل کرنے کا مؤثر ذریعہ ہے۔
چینی ادارے کے بانی مسٹر سانگ جیاءنگ نے کہا کہ پاکستان میں ٹیکنالوجی اور مہارت پر مبنی تعلیم کے فروغ کے لیے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ایک بہترین شراکت دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ اس ادارے کے ساتھ تعاون دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی، تحقیقی اور تکنیکی روابط کو نئی جہت دے گا اور نوجوانوں کو عالمی معیار کی مہارتیں فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
اس موقع پر کوالٹی انہانسمنٹ سیل کی ڈائریکٹر ڈاکٹر صائمہ ناصر نے کہا کہ لیٹر آف انٹینٹ (LOI) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی بین الاقوامی روابط کو وسعت دینے کی حکمت عملی کا اہم حصہ ہے جس کے ذریعے دنیا کی ممتاز جامعات اور تعلیمی اداروں کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس شراکت داری سے طلبہ اور اساتذہ کو بین الاقوامی معیار کے تعلیمی اور تحقیقی مواقع میسر آئیں گے۔تقریب میں یونیورسٹی کے ڈینز، پروفیسرز، شعبہ جات کے سربراہان اور دیگر پرنسپل افسران نے شرکت کی۔








