فیصل آباد میں محکمہ لائیوسٹاک اور پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے رحمان سٹی،تلیاں والہ روڈ میں قائم ایک غیر قانونی سلاٹر ہاؤس پر چھاپہ مارا جہاں 350 کلو گرام مضر صحت گوشت برآمد ہوا ہے۔ سینئر ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر فرحان صدیق نے معائنہ کرنے کے بعد گوشت کو انسانی صحت کے لئے مضر اور ناقابل استعمال قرار دیا۔
محکمہ لائیوسٹاک اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،350 کلو گرام مضر صحت گوشت برآمد

مزید خبریں
فیصل آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی):فیصل آباد میں محکمہ لائیوسٹاک اور پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے رحمان سٹی،تلیاں والہ روڈ میں قائم ایک غیر قانونی سلاٹر ہاؤس پر چھاپہ مارا جہاں 350 کلو گرام مضر صحت گوشت برآمد ہوا ہے۔ سینئر ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر فرحان صدیق نے معائنہ کرنے کے بعد گوشت کو انسانی صحت کے لئے مضر اور ناقابل استعمال قرار دیا۔
برآمد شدہ گوشت کو قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے تلف جبکہ ملزم کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا اور اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک نے کہا کہ عوام کو محفوظ، معیاری اور صحت بخش گوشت کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے غیر قانونی سلاٹر ہاؤسز اور غیر معیاری گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔








