وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کا ٹانک میں پولیس بکتر بند گاڑی پر دھماکے کا نوٹس، واقعے کی شدید مذمت

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے پیر کو ٹانک میں پولیس بکتر بند گاڑی پر دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔وزیر اعلیٰ ہاوس پشاور تر جمان کے مطابق وزیر اعلی نے آئی جی پولیس سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔

پشاور۔ 13 جولائی (اے پی پی):وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے پیر کو ٹانک میں پولیس بکتر بند گاڑی پر دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔وزیر اعلیٰ ہاوس پشاور تر جمان کے مطابق وزیر اعلی نے آئی جی پولیس سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔وزیراعلیٰ کا شہید پولیس اہلکاروں کو خراجِ عقیدت، لواحقین سے اظہارِ تعزیت کا اظہار کیا ۔وزیراعلیٰ کی زخمی اہلکار کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی اور جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، حکومت مشکل کی اس گھڑی میں انہیں تنہاء نہیں چھوڑے گی۔انہوں نے کہا کہ امن و امان خراب کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنائی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے ہماری پولیس فورس اور عوام کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا کہ قیام امن ہماری ترجیح ہے، پولیس فورس کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

مزید خبریں