ایشین مینز اینڈ ویمنز تھرو بال چیمپئن شپ 20 دسمبر سے بنگلہ دیش میں شروع ہوگی۔ پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں پاکستان سمیت ایشیائی ممالک کی مرد اور خواتین کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔
ایشین مینز اینڈ ویمنز تھرو بال چیمپئن شپ 20 دسمبر سے بنگلہ دیش میں شروع ہوگی

مزید خبریں
اسلام آباد۔13جولائی (اے پی پی):ایشین مینز اینڈ ویمنز تھرو بال چیمپئن شپ 20 دسمبر سے بنگلہ دیش میں شروع ہوگی۔ پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں پاکستان سمیت ایشیائی ممالک کی مرد اور خواتین کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان تھرو بال فیڈریشن نیشنل تھرو بال چیمپئن شپ منعقد کروانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے اور چیمپئن شپ کے دوران اچھی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو قومی ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔ منتخب مرد اور خواتین کی ٹیمیں ایشین تھرو بال چیمپئن شپ میں شرکت کریں گی۔ ایشین مینز اینڈ ویمنز تھرو بال چیمپئن شپ بنگلہ دیش میں 23 دسمبر تک جاری رہے گی۔








