شدید گرمی کے پیش نظر اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال عدنان بشیر وڑائچ نے ہیٹ ویو کیمپ کا دورہ کیا اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات، انتظامات اور حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا۔
اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال کا سیالکوٹ میں شدید گرمی کے پیش نظر ہیٹ ویو کیمپ کا معائنہ

مزید خبریں
سیالکوٹ۔ 13 جولائی (اے پی پی):سیالکوٹ میں شدید گرمی کے پیش نظر اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال عدنان بشیر وڑائچ نے ہیٹ ویو کیمپ کا دورہ کیا ہے ۔
جاری پریس ریلیز کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال عدنان بشیر وڑائچ نے شدید گرمی اور ہیٹ ویو کی صورتحال کے پیش نظر میونسپل کمیٹی سمبڑیال کی جانب سے ریسکیو آفس کے سامنے قائم کیے گئے ہیٹ ویو ریلیف کیمپ کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے کیمپ میں عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات، ٹھنڈے پانی، ابتدائی طبی امداد اور دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ شہریوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے اور شدید گرمی کے دوران ریلیف کیمپ کو مکمل طور پر فعال رکھا جائے تاکہ عوام کو بروقت امداد اور تحفظ فراہم کیا جا سکے۔








