گورنر بلوچستان سے ریذیڈنٹ ڈائریکٹر عورت فائونڈیشن کی قیادت میں وفد کی ملاقات، خواتین کے مسائل پر گفتگو

گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل سے پیر کے روزعورت فائونڈیشن کوئٹہ کی ٹیم نے ریذیڈنٹ ڈائریکٹر علائوالدین خلجی کی سربراہی میں ملاقات کی ۔ملاقات میں پروجیکٹ کوآرڈینیٹر یاسمین مغل بھی موجود تھیں۔خواتین کے حقوق کے فروغ، صنفی مساوات، انصاف تک رسائی اور بلوچستان میں جامع و پائیدار ترقی کے لیے باہمی تعاون کو مزید موثر بنانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

کوئٹہ۔ 13 جولائی (اے پی پی):گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل سے پیر کے روزعورت فائونڈیشن کوئٹہ کی ٹیم نے ریذیڈنٹ ڈائریکٹر علائوالدین خلجی کی سربراہی میں ملاقات کی ۔ملاقات میں پروجیکٹ کوآرڈینیٹر یاسمین مغل بھی موجود تھیں۔خواتین کے حقوق کے فروغ، صنفی مساوات، انصاف تک رسائی اور بلوچستان میں جامع و پائیدار ترقی کے لیے باہمی تعاون کو مزید موثر بنانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران عورت فانڈیشن کی ٹیم نے گورنر بلوچستان کو ادارے کے مشن، گزشتہ چار دہائیوں پر محیط خدمات، جاری منصوبوں اور خواتین کے حقوق کے تحفظ، انصاف تک رسائی، سماجی انصاف اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے کی جانے والی کاوشوں سے آگاہ کیا۔اس موقع پر ٹیم نے بلوچستان میں عورت فائونڈیشن کی 40 سالہ یادگاری کتاب کی تقریبِ رونمائی کے انعقاد کی تجویز پیش کرتے ہوئے درخواست کی کہ یہ تقریب گورنر ہائوس میں منعقد کرنے کی اجازت اور سرپرستی فراہم کی جائے۔ علاوہ ازیں، عورت فانڈیشن کے انڈومنٹ فنڈ کے قیام اور فروغ کے لیے بھی گورنر بلوچستان سے تعاون کی درخواست کی گئی تاکہ ادارے کی طویل المدتی پائیداری کو یقینی بنایا جا سکے اور خواتین کے حقوق، انسانی حقوق اور سماجی انصاف کے لیے جاری خدمات کو مزید موثر بنایا جا سکے۔

گورنر بلوچستان نے اس تجویز کا خیرمقدم کرتے ہوئے عورت فانڈیشن کی خدمات کو سراہا اور تقریب کے انعقاد کے لیے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے تجویز دی کہ یہ صوبائی تقریب اگست کے آخری ہفتے یا ستمبر کے پہلے ہفتے میں گورنر ہاس میں منعقد کی جائے۔ملاقات کے اختتام پر عورت فانڈیشن کی ٹیم نے گورنر بلوچستان کو عورت فانڈیشن کی 40 سالہ یادگاری کتاب پیش کی۔ اس موقع پر فانڈیشن کی جانب سے پاکستان میں خواتین کے حقوق، انسانی حقوق، سماجی انصاف، جمہوری اقدار اور جامع ترقی کے فروغ کے لیے گزشتہ چار دہائیوں پر محیط خدمات اور غیرمتزلزل عزم کو اجاگر کیا گیا۔