نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سےاقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے عہدے کے لیے امیدوار کیرولین روڈریگز برکٹ نے ملاقات کی۔پیر کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے کثیرالجہتی تعاون اور اقوام متحدہ کے منشور کے مقاصد و اصولوں کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ عزم کا اعادہ کرتے ہوئے بین الاقوامی امور میں اقوام متحدہ کے مرکزی کردار کے …
وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کی امیدوار کیرولین روڈریگز برکٹ کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔13جولائی (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سےاقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے عہدے کے لیے امیدوار کیرولین روڈریگز برکٹ نے ملاقات کی۔پیر کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے کثیرالجہتی تعاون اور اقوام متحدہ کے منشور کے مقاصد و اصولوں کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ عزم کا اعادہ کرتے ہوئے بین الاقوامی امور میں اقوام متحدہ کے مرکزی کردار کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اظہار کیا۔
انہوں نے بین الاقوامی قانون اور معاہدات کے احترام کو یقینی بنانے اور بالخصوص جموں و کشمیر کے دیرینہ تنازع اور فلسطین کی صورتحال کے تناظر میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر دیانتداری کے ساتھ عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے ابھرتے ہوئے عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اقوام متحدہ کو موجودہ تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے اور ترقی پذیر ممالک کی ضروریات کو موثر انداز میں پورا کرنے کے لیے ضروری اقدامات کی بھی ضرورت پر زور دیا۔








