پاکستان ویمنز ٹیم کے مینٹور وہاب ریاض نے پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم سے ملاقات کے دوران کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں بھرپور اعتماد اور مثبت سوچ کے ساتھ کھیلنے کا مشورہ دیا۔وہاب ریاض نے کھلاڑیوں کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم کی نمائندگی ایک اعزاز ہے، اس لیے میدان میں بھرپور جذبے، عزم اور اعتماد کے ساتھ اپنی بہترین صلاحیتوں کا …
پاکستان ویمنز ٹیم کے مینٹور وہاب ریاض کی ویمنز انڈر 19 ٹیم سے ملاقات، حوصلہ افزائی کی

مزید خبریں
لاہور۔13جولائی (اے پی پی):پاکستان ویمنز ٹیم کے مینٹور وہاب ریاض نے پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم سے ملاقات کے دوران کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں بھرپور اعتماد اور مثبت سوچ کے ساتھ کھیلنے کا مشورہ دیا۔وہاب ریاض نے کھلاڑیوں کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم کی نمائندگی ایک اعزاز ہے، اس لیے میدان میں بھرپور جذبے، عزم اور اعتماد کے ساتھ اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں۔
پاکستان ویمنز انڈر 19 اور جنوبی افریقہ ویمنز انڈر 19 کے درمیان پانچ ٹی20 میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز کل منگل سے نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی میں ہوگا۔ سیریز کے تمام میچز اسی میدان میں کھیلے جائیں گے۔وہاب ریاض نے امید ظاہر کی کہ پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم سیریز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کا نام روشن کرے گی۔








