اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ کی عوام کو بہتر اور معیاری بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت

سیالکوٹ۔ 13 جولائی (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ کی زیر صدارت مختلف امور کے بارے جائزہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا ہے۔ جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیرِ بلدیات پنجاب میاں ذیشان رفیق کی اتوار کے روز جاری کردہ ہدایات پر عملدرآمد کے سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر، ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی ڈسکہ سعدیہ جعفر، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ڈسکہ فیصل شہزاد اور میونسپل کمیٹی ڈسکہ کے متعلقہ افسران نےاجلاس منعقد کیا۔ …

سیالکوٹ۔ 13 جولائی (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ کی زیر صدارت مختلف امور کے بارے جائزہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا ہے۔

جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیرِ بلدیات پنجاب میاں ذیشان رفیق کی اتوار کے روز جاری کردہ ہدایات پر عملدرآمد کے سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر، ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی ڈسکہ سعدیہ جعفر، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ڈسکہ فیصل شہزاد اور میونسپل کمیٹی ڈسکہ کے متعلقہ افسران نےاجلاس منعقد کیا۔ اجلاس میں وزیرِ بلدیات پنجاب کی ہدایات پر موثر، بروقت اور مکمل عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا، ذمہ داریاں تفویض کی گئیں اور متعلقہ شعبہ جات کو فوری کارروائی کے احکامات جاری کیے گئے تاکہ عوام کو بہتر اور معیاری بلدیاتی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔