خیبرپختونخوا اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا اہم اجلاس طویل بحث و مباحثے کے بعد اختتام پذیر

خیبرپختونخوا اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا اہم اجلاس طویل بحث و مباحثے کے بعد ختم ہو گیا ہےجس میں اراکین کی مراعات کے حوالے سے قانون میں کی جانے والی ترامیم کی واپسی سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا

پشاور۔ 13 جولائی (اے پی پی):خیبرپختونخوا اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا اہم اجلاس طویل بحث و مباحثے کے بعد ختم ہو گیا ہےجس میں اراکین کی مراعات کے حوالے سے قانون میں کی جانے والی ترامیم کی واپسی سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا۔تفصیلات کے مطابق کمیٹی نے معاملے کی حساسیت اور تفصیلی غور و خوض کے بعد اب یہ پورا معاملہ صوبائی اسمبلی کی استحقاق کمیٹی کے حوالے کر دیا ہے۔

اسمبلی کی استحقاق کمیٹی اب اس قانون اور متعلقہ ترامیم پر مزید مشاورت کرے گی اور اسی مشاورت کی روشنی میں ہی کوئی حتمی فیصلہ سامنے لایا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی استحقاق کمیٹی کی باقاعدہ منظوری اور سفارشات کے بعد ہی ان ترامیم کا حتمی مسودہ دوبارہ تیار کیا جائے گا۔اجلاس کے دوران صحافیوں اور میڈیا نمائندوں کے حوالے سے مجوزہ ترامیم کو واپس لینے پر مکمل اتفاق رائے ہو گیا ہے۔ میڈیا برادری کے تحفظات کو دور کرنے کے لیے صحافیوں سے متعلقہ ترامیم کو واپس لیا جائے گاتاہم دیگر مراعاتی ترامیم کا مستقبل اب استحقاق کمیٹی کے فیصلے سے مشروط ہے۔