گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ کے چیئرمین عبدالقادر گیلانی نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی، ترقیاتی منصوبوں اور قومی امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
گورنر خیبرپختونخوا سے عبدالقادر گیلانی کی ملاقات، امن و امان اور صوبائی حقوق پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
اسلام آباد۔13جولائی (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ کے چیئرمین عبد القادر گیلانی نے ملاقات کی۔
پیر کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ملک کے سیاسی حالات، خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال اور دیگر مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ قائمہ کمیٹی کے چیئرمین نے خیبرپختونخوا کے حقوق کے حوالہ سے گورنر فیصل کریم کنڈی کے کردار اور انکی کاوشوں کو سراہا اور اس موقف سے اتفاق کیا کہ صوبہ کے حقوق کے لئے صوبہ کے تمام مکاتب فکر کو ایک پلیٹ فارم پر یک نکاتی ایجنڈا کے تحت متحد ہونا ہوگا۔








