گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی مینگو فیسٹیول میں شرکت

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزارتِ خارجہ کے تعاون سے اسلام آباد میں منعقدہ مینگو فیسٹیول میں شرکت کی، جہاں آم کی برآمدات، زرعی پیداوار اور تجارتی مواقع کے فروغ پر زور دیا گیا۔

اسلام آباد۔13جولائی (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سرگودھاچمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے زیر اہتمام اسلام آباد میں وزارت خارجہ کے تعاون سے منعقدہ مینگو فیسٹیول میں شرکت کی۔

گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق گورنر کا فیسٹیول آمد کے موقع پر سرگودھا چمبر کے صدر محمد حسن یوسف نے استقبال کیا۔اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ اس فیسٹیول میں مختلف ممالک کی جانب سے آم کی مختلف اقسام کے سٹالز لگائے گئے تھے۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے مختلف سٹالز کا دورہ کیا ۔ انہوں نے ملک کی معیشت کی بہتری کے حوالے سے سرگودھاچمبر کی اس کاوش کو سراہا اور اس طرح کی تقاریب کے انعقاد کا تسلسل جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔