پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )کے ترجمان کے مطابق قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی میں جاری پاکستان انڈر 19 ویمنز ٹیم کے تربیتی کیمپ کا دورہ کیا
فاطمہ ثنا کا نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی میں جاری پاکستان انڈر 19 ویمنز ٹیم کے تربیتی کیمپ کا دورہ

مزید خبریں
لاہور۔14جولائی (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )کے ترجمان کے مطابق قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی میں جاری پاکستان انڈر 19 ویمنز ٹیم کے تربیتی کیمپ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے جنوبی افریقا انڈر 19 ویمنز ٹیم کے خلاف پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز سے قبل نوجوان کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔اس موقع پر فاطمہ ثنا نے کھلاڑیوں کو اعتماد، مثبت سوچ اور بھرپور جذبے کے ساتھ میدان میں اترنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی صلاحیتوں پر یقین رکھیں اور ہر میچ میں بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں۔قومی کپتان نے ٹیم کے ٹریننگ سیشن کا بھی جائزہ لیا اور خاص طور پر نوجوان فاسٹ بالرز کو بائولنگ سے متعلق اہم تکنیکی مشورے دیے تاکہ وہ اپنی مہارت میں مزید بہتری لا سکیں۔واضح رہے کہ پاکستان انڈر 19 ویمنز اور جنوبی افریقاانڈر 19 ویمنز کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹونٹی سیریز آج سے شروع ہو رہی ہے۔








