ملتان میں ریسکیو آپریشن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے بھیک مانگتے اور کچرا چنتے 4 بچے حفاظتی تحویل میں لے لئے ہیں
چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو ملتان کا ریسکیو آپریشن، 4 بچے حفاظتی تحویل میں

مزید خبریں
ملتان۔ 14 جولائی (اے پی پی):ملتان میں ریسکیو آپریشن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے بھیک مانگتے اور کچرا چنتے 4 بچے حفاظتی تحویل میں لے لئے ہیں۔ حفاظتی تحویل میں لئے گئے بچوں میں 8 سالہ محمد علی، 9 سالہ عثمان، 9 سالہ شعیب، 6 سالہ سلیم شامل ہیں ،بچوں کو گلشت کالونی اور نادرن بائی پاس سے حفاظتی تحویل میں لیا گیا ۔
بیورو ترجمان کے مطابق بچوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے چائلڈ پرو ٹیکشن بیورو سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے بچوں کے لواحقین کی تلاش جاری ہے۔ لواحقین چائلڈ پروٹیکشن بیورو یا چائلڈ ہیلپ لائن 1121 پر رابطہ کریں۔








