بٹگرام کے تھانہ سٹی کی پولیس نے ملزم فیض الرحمن عرف فیضورے سکنہ اجمیرہ کو گرفتار کر لیا۔
بٹگرام ، منشیات فروشی میں ملوث ملزم گرفتار ، منشیات برآمد

مزید خبریں
بٹگرام۔ 15 جولائی (اے پی پی):بٹگرام کے تھانہ سٹی کی پولیس نے ملزم فیض الرحمن عرف فیضورے سکنہ اجمیرہ کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان بٹگرام پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پولیس نے ملزم کے قبضہ سے منشیات برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ دوران تفتیش ملزم کے انکشاف پر مرکزی ڈیلر کی گرفتاری کیلئے کارروائی جاری ہے۔








