امریکا نے سعودی عرب کو تقریباً 1.96 بلین امریکی ڈالر مالیت کے ہتھیاروں کی فروخت کی منظوری دے دی۔ شنہوا کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے گزشتہ روز جاری بیان میں کہا گیا ہے
امریکا نے سعودی عرب کودوارب ڈالر مالیت کے ہتھیاروں کی فروخت کی منظوری دے دی

مزید خبریں
واشنگٹن۔16جولائی (اے پی پی):امریکا نے سعودی عرب کو تقریباً 1.96 بلین امریکی ڈالر مالیت کے ہتھیاروں کی فروخت کی منظوری دے دی۔ شنہوا کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے گزشتہ روز جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ مجوزہ فروخت امریکا کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کے اہداف کی حمایت کرے گی کیونکہ اس سے ایک اہم غیر نیٹو اتحادی کی دفاعی صلاحیت مضبوط ہوگی جو خلیجی خطے میں سیاسی استحکام اور اقتصادی ترقی کے لیے اہم کردار ادا کرتا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ اس معاہدے کا مرکزی کنٹریکٹر بی اے ای سسٹمز ہوگا۔ یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب یمن میں حوثی فورسز اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔








