چین کی تین فضائی کمپنیوں نے اپنے بیڑوں کی توسیع اور جدیدکاری کے لیے ایئربس کے 95 طیارے خریدنے کا اعلان کیا ہے
چین کی تین فضائی کمپنیوں کا 95 ایئربس طیارے خریدنے کا اعلان، مالیت 17.8 ارب ڈالر

مزید خبریں
بیجنگ۔18جولائی (اے پی پی):چین کی تین فضائی کمپنیوں نے اپنے بیڑوں کی توسیع اور جدیدکاری کے لیے ایئربس کے 95 طیارے خریدنے کا اعلان کیا ہے، جن میں A350 اور A320neo طرز کے طیارے شامل ہیں۔اماراتی نیوز ایجنسی وام کےمطابق ایئر چائنا، شین ژین ایئرلائنز اور ہینان ایئرلائنز نے شنگھائی سٹاک ایکسچینج میں جمع کرائی گئی دستاویزات میں ان معاہدوں کی تفصیلات جاری کیں، جن کی مجموعی فہرستی مالیت تقریباً 17.8 بلین ڈالر ہے۔سب سے بڑا معاہدہ ایئر چائنا اور اس کی ذیلی کمپنی شین ژین ایئرلائنز نے کیا، جو مجموعی طور پر 55 طیارے خریدیں گی۔ اس معاہدے کی فہرستی مالیت تقریباً 12.4 بلین ڈالر بتائی گئی ہے۔ایئر چائنا 15 ایئربس A350-900 وسیع جسامت والے طیارے خریدے گی، جبکہ شین ژین ایئرلائنز 40 A320neo طرز کے طیارے حاصل کرے گی۔ ہینان ایئرلائنز نے بھی 40 A320neo طیارے خریدنے کا معاہدہ کیا ہے، جس کی فہرستی مالیت تقریباً 5.4 بلین ڈالر ہے۔ہینان ایئرلائنز کو یہ 40 طیارے 2028 سے 2032 کے درمیان مرحلہ وار فراہم کیے جائیں گے۔








