سال 2027 تا 2030 کے عازمین حج کے لیے رجسٹریشن کا عمل جاری ہے، گھر بیٹھے آن لائن رجسٹریشن کروانے والے عازمین حج کی تعداد 3 لاکھ 40 ہزار سے متجاوز کر گئی
سال 2027 تا 2030 کے عازمین حج کے لیے رجسٹریشن کا عمل جاری ہے، گھر بیٹھے آن لائن رجسٹریشن کروانے والے عازمین حج کی تعداد 3 لاکھ 40 ہزار سے متجاوز کر گئی

مزید خبریں
اسلام آباد۔18جولائی (اے پی پی):سال 2027 تا 2030 کے عازمین حج کے لیے رجسٹریشن کا عمل جاری ہے، گھر بیٹھے آن لائن رجسٹریشن کروانے والے عازمین حج کی تعداد 3 لاکھ 40 ہزار سے متجاوز ہوگئی ہے۔ ترجمان مذہبی امور کے مطابق 2 لاکھ 46 ہزار نے سرکاری جبکہ 94 ہزار نے پرائیویٹ حج سکیم کا انتخاب کر لیا۔پنجاب سے رجسٹرڈ عازمین کی تعداد 1 لاک 56 ہزار، سندھ 1 لاکھ، خیبر پختونخوا 51 ہزار تک پہنچ گئی۔
اسلام آباد 15 ہزار، بلوچستان 12 ہزار، آزاد کشمیر 26 سو اور گلگت سے 12 سو عازمین رجسٹرڈ ہوئے۔حج واجبات کی آن لائن وصولی کا اعلان جلد متوقع ہے۔رجسٹرڈ عازمین وزارت سے رابطے یا رہنمائی کے لیے "پاک حج” ایپ یا حج ہیلپ لائنز کا استعمال کریں۔درخواست گذار درست کوائف یقینی بنائیں اور گروپ صرف فیملی کے افراد کا بنائیں۔








