خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری کی شہید میر شاہنواز بھٹو کے 41ویں یوم شہادت کے موقع پر نوڈیرو ہاؤس میں منعقدہ قرآن خوانی میں شرکت
خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری کی شہید میر شاہنواز بھٹو کے 41ویں یوم شہادت کے موقع پر نوڈیرو ہاؤس میں منعقدہ قرآن خوانی میں شرکت

مزید خبریں
لاڑکانہ۔18جولائی (اے پی پی):خاتون اول اور رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے شہید میر شاہنواز بھٹو کی صاحبزادی سسی بھٹو کے ہمراہ شہید میر شاہنواز بھٹو کے 41ویں یوم شہادت کے موقع پر نوڈیرو ہاؤس میں ہونے والی قرآن خوانی میں شرکت کی۔ہفتہ کو ایوان صدر کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے شہید میر شاہنواز بھٹو کو خراج عقیدت پیش کیا، خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے شہید میر شاہنواز بھٹو کی صاحبزادی سسی بھٹو کے ہمراہ گڑھی خدا بخش میں شہید میر شاہنواز بھٹو کے مزار پر حاضری دی۔ انہوں نے گڑھی خدا بخش میں شہدائے جمہوریت کے مزارت پر بھی حاضری دی۔ اس موقع پر انہوں نے ملک میں جمہوریت کے استحکام اور عوام کی خوشحالی کی دعا کی۔








