مدینہ منورہ ریجن میں بحیرۂ احمر کے ساحل پر واقع جزیرہ الرایس کا شفاف فیروزی پانی اور نرم سفید ریت سیاحوں و تفریح کرنے والوں کے لیے پُرکشش مقام بن گیا ہے۔سعودی خبررساں ادارے (ایس پی اے)کے مطابق الرایس ساحل اپنے قدرتی حسن اور جدید تفریحی سہولیات کے باعث علاقے کی نمایاں سیاحتی منزل کا درجہ اختیار کرتا جا رہا ہے۔
مدینہ منورہ ریجن میں بحیرۂ احمر کے ساحل پر واقع جزیرہ الرایس،سیاحوں کے لیے پُرکشش مقام

مزید خبریں
ریاض ۔19جولائی (اے پی پی):مدینہ منورہ ریجن میں بحیرۂ احمر کے ساحل پر واقع جزیرہ الرایس کا شفاف فیروزی پانی اور نرم سفید ریت سیاحوں و تفریح کرنے والوں کے لیے پُرکشش مقام بن گیا ہے۔سعودی خبررساں ادارے (ایس پی اے)کے مطابق الرایس ساحل اپنے قدرتی حسن اور جدید تفریحی سہولیات کے باعث علاقے کی نمایاں سیاحتی منزل کا درجہ اختیار کرتا جا رہا ہے۔الرایس میں گزشتہ چند برسوں کے دوران سیاحتی اور عوامی سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے متعدد ترقیاتی منصوبوں پر کام کیا گیا جن میں سمندر کے کناروں کی تعمیر، بیٹھنے کی جگہیں اور تازہ سی فوڈ والے ریستوران شامل ہیں۔ یہ جزیرہ قدرتی اور تاریخی مقامات سے بھی مالامال ہے، ان میں راس الابیض نمایاں ہے جو اپنی سفید نرم و گرم ریت اور شفاف چمکدار فیروزی پانی کی وجہ سے کشتی رانی، سمندری سیر اور فوٹوگرافی کے شوقین افراد کی پسندیدہ جگہ مانا جاتا ہے۔یہاں تاریخی بندرگاہ الجار اس ساحلی علاقے کی قدیم تجارتی اہمیت کی عکاسی کرتی ہے جبکہ قریبی جزیرے اور دیگر سمندری مقامات یہاں کے قدرتی حسن کو مزید دلکش بناتے ہیں۔الرایس کا ساحل مدینہ منورہ ریجن کے ابھرتے ہوئے سمندری سیاحتی مراکز میں شمار ہوتا ہے جہاں قدرتی مناظر کے ساتھ متنوع تفریحی سرگرمیاں سارا سال جاری رہتی ہیں۔







