سعودی ولی عہد کی برطانیہ کے نئے وزیر اعظم کو مبارکباد

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے برطانیہ کے نئے وزیر اعظم اینڈی برنہم کو مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔

ریاض ۔22جولائی (اے پی پی):سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے برطانیہ کے نئے وزیر اعظم اینڈی برنہم کو مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔

ایس پی اے کے مطابق سعودی عہد نے اپنے پیغام میں اینڈی برنہم کی کامیابی، برطانیہ کے دوست عوام کی ترقی اور خوشحالی کی خواہش کا اظہار کیا۔انہوں نے دونوں ملکوں اور عوام کے درمیان بہترین تعلقات کو سراہا، انہیں تمام شعبوں میں مزید ترقی دینے اور مضبوط بنانے کی خواہش بھی ظاہر کی۔ یاد رہے کہ برطانیہ کے نئے وزیر اعظم اینڈی برنہم نے پیر کو اپنا منصب سنبھالا ہے۔اینڈی برنہم 2001 سے 2017 تک رکن پارلیمان رہے اور ٹونی بلیئر اور گورڈن براؤن کی حکومتوں میں وزیر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔