ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ، بارش کے بعد نکاسیٔ آب کی صورتحال کا جائزہ لیا

ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ، بارش کے بعد نکاسیٔ آب کی صورتحال کا جائزہ لیا

سیالکوٹ۔ 22 جولائی (اے پی پی):ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب فیصل اکرام نے خواجہ ٹیپو کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور بارش کے بعد نکاسیٔ آب کی صورتحال کا جائزہ لیا۔اس موقع پر مینیجنگ ڈائریکٹر واسا سیالکوٹ فیصل شہزاد، ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر سلمان نثار اور واسا کے دیگر فیلڈ افسران بھی ہمراہ موجود تھے۔

ایم پی اے فیصل اکرام نے مختلف علاقوں، واسا مون سون ایمرجنسی ریلیف کیمپس اور ماڈل ٹاؤن ڈسپوزل اسٹیشن کا دورہ کیا جہاں بارش کے دوران جاری آپریشنز، نکاسیٔ آب کے انتظامات کا جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔