ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے نادرا ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا جہاں چیئرمین نادرا نے انہیں ادارے کی کارکردگی اور خدمات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔دورے کے بعد اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے نادرا کے دورے کو انتہائی خوشگوار اور حوصلہ افزاء قرار دیا۔
ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی کا نادرا ہیڈکوارٹر کا دورہ، 20 سال بعد ادارے میں نمایاں پیش رفت اور ڈیجیٹل خدمات کی تعریف

مزید خبریں
اسلام آباد۔22جولائی (اے پی پی):ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے نادرا ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا جہاں چیئرمین نادرا نے انہیں ادارے کی کارکردگی اور خدمات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔دورے کے بعد اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے نادرا کے دورے کو انتہائی خوشگوار اور حوصلہ افزاء قرار دیا۔
انہوں نے بتایا کہ انہوں نے بیس سال قبل بھی نادرا ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا تھا اور بیس برس بعد یہاں نمایاں اور انتہائی مثبت تبدیلیاں دیکھنے کو ملی ہیں۔ایرانی وزیر داخلہ نے کہا کہ نادرا نے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور عوامی سہولیات کی فراہمی میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔ نادرا کا جدید شناختی نظام اور ڈیجیٹل خدمات قابل تحسین ہیں اور اس دورے سے پاکستان اور ایران کے درمیان ادارہ جاتی تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔








